اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):دوطرفہ شراکت داروں کی جانب سے جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں پاکستان کو قرضوں اورگرانٹس کی صورت میں 435.61 ملین ڈالرکی معاونت موصول ہوئی ہے۔وزارت اقتصادی امورکے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چارماہ (جولائی تااکتوبر2023 ) کی مدت میں دوطرفہ شراکت داروں کی جانب سے پاکستان کوقرضوں کی صورت میں 416.47 ملین ڈالراورگرانٹس کی صورت میں 19.15 ملین ڈالرکی معاونت موصول ہوئی۔اکتوبر2023 میں دوطرفہ شراکت داروں کی جانب سے پاکستان کوقرضوں اورگرانٹس کی مدمیں 109.34 ملین ڈالرکی معاونت موصول ہوئی۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں پاکستان کوقرضوں اورگرانٹس کی صورت میں چین سے 0.35 ملین ڈالر، فرانس 7.49 ملین ڈالر، جرمنی 0.77 ملین ڈالر، جاپان 6.51 ملین ڈالر، کوریا5.39 ملین ڈالر، امریکا 15.10 ملین ڈالر اور سعودی عرب سے تیل کی موخر ادائیگی کی سہولت کے تحت 400 ملین ڈالرکی معاونت موصول ہوئی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=418802