ملتان۔ 12 مئی (اے پی پی):تھانہ نیو ملتان پولیس نے دومنشیات فروش ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضہ سے تین کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی۔
ترجمان پولیس کےمطابق اتوار کو ایس ایچ اوتھانہ نیوملتان محمد رمضان گل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئےمنشیات فروش ملزمان محمد عامراورسجاد علی کوگرفتارکرکے ان کےقبضہ سے تین کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی۔ملزمان کےخلاف مقدمات درج کرکےان سےمزید تفتیش کی جا رہی ہے۔