دونوں جماعتوں نے مل کر ملک کے ساتھ جو کیا وہ سب کے سامنے ہے ،لاہور کا رہنے والا ہوں اور پنجابی ہوں ،میرا کلچر گالیاں دینا نہیں ،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود

75

لاہور۔19جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ دونوں جماعتوں نے مل کر ملک کے ساتھ جو کیا وہ سب کے سامنے ہے ،لاہور کا رہنے والا ہوں اور پنجابی ہوں میرا کلچر گالیاں دینا نہیں ،نون لیگ اور ا ن کے دور کے ثمرات دیکھنے کے لیے آپ کو لندن جانے کی ضرورت ہے، ہماری سرزمین عظیم تہدبیوں کی آماجگاہ ہے،ہمیں اپنے ورثے کے تحفظ کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی ہے، ان خیالا ت کا اظہا رنے ہفتہ کے روز الحمرا آرٹ میوزیم میں نامور آرٹسٹ عائشہ شاہ نواز کے بنائے ہوئے سکپچرکی نمائش کا افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

۔وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ معاشرے کا کلچر معاشرے کی ترجمانی کرتا ہے، پورے پاکستان کے تاریخی مقامات کا سروے کر رہے ہیں اور ڈیجیٹل میپنگ بھی کر رہے ہیں جس سے کسی بھی جگہ جا کر وہاں کے تاریخی مقامات کی نشاندہی ہو سکے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری حکومت نے اپنی زبان و ادب اور تہذیب و ثقافت کی ترویج وترقی کے لئے ٹھوص اقدامات کئے ہیں،الحمرا آرٹ میوزیم اپنی اعلی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔

اس موقع پر عائشہ شاہ نواز نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو اپنے کام کے بارے میں بتایا،جسے بے حد پسند کیا گیا۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ عائشہ شاہ نواز بے حد محنت کرنے پر مبارکباد کی مستحق ہیں انہوں نے اپنے کام میں آثارقدیمہ کے ایسے رازوں سے پردہ اٹھایا ہے جن سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ثقافتی پہچان ملے گی۔وفاقی وزیرنے کہا کہ بلوچستان کی ثقافت کی عکاسی کرتا ہے ،پاکستان کی ساری ثقافت کو اجاگر کریں۔وفاقی وزیرنے بلوچستا ن میں پوشیدہ تہذبیوں کے اظہار پر مبنی مجسمہ دیکھا اور اس میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔

میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیرنے کہا کہ جب لیڈر کو گالیاں دی جائیں تو ایسا ہی ہوتا ہے ،جو بھی واقعہ ہوا وہ افسوسناک ہے،نون لیگ کا ایک طبقہ چاہتا ہے کہ یہ اسمبلی نہ چلے ، انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کے سامنے آکر انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کیے ۔وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ شائد اس کے پیچھے لندن میں بیٹھے لوگ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی خراب طبیعت بھی اسمبلی میں ٹھیک ہو جاتی ہے، اس وقت اپوزیشن کو مسئلہ ہورہا ہے کہ ملک بہتری کی طرف جا رہا ہے۔

قبل ازیں وفاقی وزیر شفقت محمود نے الحمرا آرٹ میوزیم میں عالمی شہرہ آفاق آرٹسٹوں کے فن پارے بھی دیکھے،الحمرا آرٹ میوزیم میں 118آرٹسٹوں کے 326فن پارے رکھے ہوگئے تھے۔ان آرٹسٹوں میں عبدالرحمن چغتائی،استاد اللہ بخش،صادقین،شاکر علی،ایس صفدر،حنیف رامے،کولن ڈیوڈ،اسلم کمال،اینا مولیکا و دیگر آرٹسٹ شامل ہیں۔لاہور الحمرا آرٹ میوزیم میں صوبہ بلوچستان میں موجود آثار قدیمہ” اسفنکس آف بلوچستان” کا مجسمہ نصب کر دیا گیا