راولپنڈی۔17ستمبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں ، شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، گزشتہ روز دو لیڈی منشیات فروشوں سمیت 26 ملزمان گرفتار کر کے بڑی مقدار میں چرس ، شراب ، اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ریس کورس پولیس نے ملزم مبشر سے 2 کلو 330 گرام چرس، دھمیال پولیس نے ملزمہ مہوش بی بی سے 2 کلو 200 گرام چرس، ملزمہ نور سے 2 کلو 50 گرام چرس، ملزم ثاقب سے ایک کلو 160 گرام چرس، صدر واہ پولیس نے ملزم رضوان سے ایک کلو 650 گرام چرس، صدر بیرونی پولیس نے ملزم حبیب اللہ سے ایک کلو 660 گرام چرس، مندرہ پولیس نے ملزم فیاض سے ایک کلو 550 گرام چرس، نصیر آباد پولیس نے ملزم مبشر سے ایک کلو 250 گرام چرس، ملزم ارشد سے 660 گرام چرس،
ملزم ازکار بن اکبر سے 640 گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ملزم زاہد عباس سے ایک کلو 50 گرام چرس، ملزم وارث شاہ سے 520 گرام چرس، ملزم سجاد سے 520 گرام چرس، ایئرپورٹ پولیس نے ملزم جاوید سے 550 گرام چرس، ملزم شہباز سے 540 گرام چرس، کہوٹہ پولیس نے ملزم اخلاق سے 520 گرام چرس، ملزم نزاکت سے 530 گرام چرس ، صدر واہ پولیس نے ملزم احسان سے 10 لیٹر شراب، ملزم طاہر سے 8 لیٹر شراب، کلرسیداں پولیس نے ملزم ارسلان سے 6 بوتل شراب، روات پولیس نے ملزم وقاص سے 2 بوتل شراب،
صدر بیرونی پولیس نے ملزم نعمان سے 5 لیٹر شراب، ٹیکسلا پولیس نے ملزم فہد سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ملزم فرہاد سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ملزم بلال سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن اور مندرہ پولیس نے ملزم سیف اللہ سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ ، الگ مقدمات درج کر لیے ۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ،
ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔