دو روزہ انٹر ڈیپارٹمنٹ سائیکلنگ ریس(کل) شروع ہوگی

88

اسلام آباد ۔ 07 فروری (اے پی پی) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام دو روزہ انٹر ڈیپارٹمنٹ سائیکلنگ ریس(کل) بدھ سے پشاور میں شروع ہوگی۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ سردار نزاکت نے بتایا کہ ایونٹ میں چار ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، سوئی سدرن گیس کمپنی اور ہائرایجوکیشن کمیشن کے سائیکلسٹ حصہ لیں گے جس کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔