- Advertisement -
بیجنگ۔17مارچ (اے پی پی):دو روزہ عالمی انٹرنیٹ کانفرنس ایشیا پیسیفک سمٹ 14 اپریل کو ہانگ کانگ میں منعقد ہوگا، جس میں خطے میں ڈیجیٹل اور انٹیلی جینٹ ٹرانسفارمیشن پر توجہ دی جائے گی۔
شنہوا کے مطابق سمٹ میں بین الاقوامی تنظیموں، حکومتوں، کاروباری اداروں اور صنعتی اداروں کے نمائندے، دنیا بھر کے معروف ماہرین کے ساتھ، مصنوعی ذہانت (اے آئی ) کے بنیادی ڈھانچے، تکنیکی صنعتوں اور سکیورٹی گورننس جیسے موضوعات پر گفتگو کریں گے۔
- Advertisement -
کانفرنس میں اے آئی گورننس کے ذریعے عالمی پائیدار ترقی کو بااختیار بنانے کے بارے میں تھنک ٹینک کی رپورٹس اور سرحد پار ڈیٹا کے بہاؤ کی پالیسیوں کا تقابلی مطالعہ بھی پیش کیا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573420
- Advertisement -