اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) حضور کے یوم ولادت کے موقع پر 2 روزہ عالمی رحمت اللعالمین کانفرنس (کل) منگل کو شروع ہو گی، وزارت مذہبی امور کے زیراہتمام 2 روزہ سیرت کانفرنس کے مجموعی طور پر تین سیشن ہوں گے۔ افتتاحی اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ (کل) منگل کی شام کانفرنس کے دوسرے سیشن میں پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک سے آئے ہوئے جیّد علمائے کرام حضور نبی پاک کی سیرت طیبہ کے مختلف پہلوو¿ں پر اظہار خیال کریں گے۔ 21 نومبر کو سیرت کانفرنس کی اختتامی نشست میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی مہمان خصوصی ہوں گے۔ رواں سال سعودی عرب، مراکش، مصر، ایران سمیت دیگر اسلامی ممالک سے بھی مندوبین سیرت کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ رواں سال کانفرنس کا موضوع ”ختم نبوت اور مسلمانوں کی ذمہ داریاں تعلیمات نبوی کی روشن میں“ ہے، تیسرے اور آخری سیشن میں ہی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی قومی اور علاقائی زبانوں میں کتب سیرت، نعت اور مقالات سیرت پر مقابلوں میں اول، دوئم اور سوئم آنے والوں کو انعامات سے نوازیں گے،رحمة اللعالمین ﷺکانفرنس میں ملک بھر سے تمام مکتبہ ہائے فکر کے علماءکرام، سفارتکاروں، سول سوسائٹی اور سیاسی اکابرین کو مدعو کیا گیاہے۔