دو روز سے لاپتہ نوجوان کی زنجیروں میں جکڑی قتل شدہ لاش برآمد ، ہسپتال منتقل

128
مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں پرمٹ چوک کے قریب 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان۔ 29 مئی (اے پی پی):ڈیرہ اسماعیل خان میں دو روز سے لاپتہ نوجوان کی زنجیروں میں جکڑی قتل شدہ لاش برآمد کرکے ہسپتال منتقل کردیا۔محلہ بختیار تحصیل درابن کے رہائشی علقمدین محمد ولد محمد نواز قوم چناوڑ نے پولیس کو بتایا کہ میرا بھائی 27سالہ سرمد لقمان دو روز قبل گھر سے اچانک لاپتہ ہوگیا جس کی تلاش جاری تھی کہ اس دوران علاقہ زڑکنی کے قریب لنک روڈ پر اس کی قتل شدہ لاش پائی گئی جسے درابن ہسپتال لے جایا گیا ،میں ہسپتال پہنچا تو معلوم ہوا

کہ بھائی کے دونوں ہاتھ زنجیر سے باندھ کر اسے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ سے قتل کیا اور لاش کو علاقہ زڑکنی کے قریب لنک روڈ پر پھینک گئے ۔مقتول کے بھائی کے مطابق ان کی کسی کے ساتھ دشمنی وغیرہ نہیں ہے ،پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی ۔مقتول کے بھائی کی ر پورٹ پر نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا ہے