دو رکنی قومی ٹیم ایشین سنوکر سکس ریڈ ٹیم اینڈ انڈر ۔21 مینز چیمپئن شپ میں شرکت کےلئے (کل) ایران روانہ ہوگی

776
سنوکر

اسلام آباد۔14جون (اے پی پی):دو رکنی قومی ٹیم ایشین سنوکر سکس ریڈ ٹیم اینڈ انڈر ۔21 مینز چیمپئن شپ میں شرکت کےلئے (کل)جمعرات کو ایران روانہ ہوگی۔ یہ چیمپئن شپ 18 سے 27 جون تک ایران کے دارالحکومت تہران میں کھیلی جائے گی۔

چیمپئن شپ میں پاکستان سمیت ایشیائی ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ دو رکنی قومی ٹیم میں احسن رمضان اور حارث طاہر شامل ہیں جبکہ ٹیم کے ہمراہ آفیشلز میں نوید کپاڈی ہوں گے۔

نوید کپاڈیہ نے سرکاری خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایونٹ کے لئے مضبوط ٹیم تیار کی گئی ہے اور امید ہے کہ چیمپئن شپ میں کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔