21 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںدو سال تک ماں بچے کو دودھ پلانے کے حوالے سے قانون...

دو سال تک ماں بچے کو دودھ پلانے کے حوالے سے قانون سازی کی جائے ،چوہدری لطیف اکبر

- Advertisement -

مظفرآباد۔28اگست (اے پی پی):آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چوہدری لطیف اکبر نے اعلان کیا ہے کہ دو سال تک ماں بچے کو دودھ پلانے کے حوالے سے قانون سازی کی جائے ۔ایل ایم اے پروفیسر تقدیس گیلانی محکمہ صحت عامہ کی طرف سے قانون سازی کے لئے بل اسمبلی میں پیش کر کے نمائندگی کریں۔اسلام میں واضح ہے کہ ماں دو سال تک بچے کو دودھ پلائے اگر اس پر عمل کیا جائے ایک طرف منصوبہ بندی اور دوسری طرف ماں بچہ کی صحت بہتر ہوسکے گی۔

پہاڑی سے اردو ،اردوسے انگلش کی طرف آنے سے ہم نے بنیاد چھوڑدی جس کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ اسلا م میں سختی نہیں بلکہ انتہائی پیار والا دین ہے۔ایم این سی ایچ پروگرام کی خواتین کے حوالے سے حکومت اقدامات اٹھارہی ہے ۔محکمہ صحت عامہ نے ماں کے بچے کو دودھ پلانے کے حوالے سے پروگرام کاآغاز احسن اقدام ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے محکمہ صحت عامہ کی طرف سے ماں کے دودھ کی اہمیت اور افادیت سے متعلق آگاہی مہم کے عالمی مہینہ کے حوالے سے منعقدہ مقامی ہوٹل میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

- Advertisement -

سیمینار سے ایم ایل اے پروفیسر تقدیس گیلانی، ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سردارآفتاب حسین، سیدہ رخشندہ کاظمی، جاوید اکبر، علامہ امتیاز احمد صدیق، پروفیسر ڈاکٹر نعیم،شفق ملک ودیگر نے خطاب کیا۔اس موقع پر ایم ایل اے پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا کہ صحت مند معاشرے کیلئے ماں بچے کا صحت مند ہونا ضروری ہے۔ ماں اپنے بچے کو دو سال تک دودھ پلائے تو بچہ صحت مند ہوگا۔

ماں میں چھاتی کا کینسر بھی نہیں ہوگا اور بچہ اور ماں دونوں بیماریوں سے محفوظ رہیں گے۔ اس حوالے سے ہمیں آزادکشمیر میں قانون سازی کی ضرورت ہے۔ لوگوں میں شعور اجاگر کیا جائے میڈیا اس حوالے سے کردار ادا کرے ۔محکمہ صحت عامہ دستیاب وسائل میں لوگوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے بہترین کردار ادا کررہا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383724

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں