دو سال کے اندر دوسری مرتبہ عمرہ کرنے پر سعودی حکومت کی جانب سے 2 ہزار ریال اضافی فیس کی معافی کے معاملہ پر پیش رفت جاری ہے، جلد خوشخبری ملے گی، وزارت مذہبی امور

68

اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) سعودی عرب کی جانب سے وزارت مذہبی امور کو یقین دلایا گیا ہے کہ 2 ہزار ریال عمرہ فیس کی معافی کے حوالے سے پاکستان کو جلد خوشخبری ملے گی۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق سعودی سفیر نواف سید المالکی نے گزشتہ دنوں ایک ملاقات میں وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری کو یقین دلایا ہے کہ دو سال کے اندر اندر دوسری مرتبہ عمرہ کرنے پر سعودی حکومت کی جانب سے 2 ہزار ریال اضافی فیس کی معافی کے معاملہ پر پیش رفت جاری ہے۔ توقع ہے کہ جلد پاکستان کو اس حوالے سے خوشخبری ملے گی۔