اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) ایمپلائیز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) اور بینک الفلاح پاکستان نے 2 لاکھ ای او بی آئی پینشنروں کو بینک الفلاح کے والٹ اکاﺅنٹس کے ذریعے پینشن کی ادائیگی کا ہدف حاصل کر لیا ہے بینک الفلاح کے بیان کے مطابق ای او بی آئی کے پینشنر زکو پینشن کے حصول کے لئے لائنوں میں لگنے سے نجات حاصل ہو گئی ہے اور وہ ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے بینک الفلاح کی ملک بھر میں موجود 10 ہزار سے زائد اے ٹی ایم مشینوں سے باسہولت اپنی پینشن وصول کر سکیں گے اور ای او بی آئی کے بزرگ شہریوں کی سہولتوں میں اضافہ ہو گا۔