24.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںدو منشیات فروش ملزمان گرفتار، ہیروئن اور چرس برآمد

دو منشیات فروش ملزمان گرفتار، ہیروئن اور چرس برآمد

- Advertisement -

ملتان۔ 08 جنوری (اے پی پی):ملتان تھانہ کینٹ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں،دو منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر کے اڑھائی کلو گرام سے زائد ہیروئن اور چرس برآمد کر لی۔ترجمان پولیس کے مطابق بدھ کے روز ایس ایچ او تھانہ کینٹ محمد ندیم صفدر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروش ملزم عبدالجبار ولد عبدالستار کو بستی خداداد سے گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک کلو گرام سے زائد ہیروئن جبکہ ملزم محمد جاوید ولد بشیر احمد کو گھوڑا چوک سے گرفتار کر کے اس کے قبضہ سےڈیڑھ کلوگرام سے زائد چرس کی برآمدگی کی۔گرفتار منشیات فروش ملزمان کو الگ الگ کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں