دو موٹرسائیکلوں میں تصادم،ایک شخص جاں بحق ، ایک زخمی

128
مانسہرہ ،حتی میرا کے قریب کوسٹر کو حادثے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ، دو زخمی ہوگئے

مظفرگڑھ۔ 09 دسمبر (اے پی پی):دو تیز رفتار موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجہ میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ کے مطابق مظفرگڑھ کے نواح میں ڈیرہ غازیخان روڈ پر چوک گودر کے قریب دو تیز رفتار موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں معصوم شاہ روڈ ملتان کا رہائشی 30 سالہ مزمل حسین ولد مرزا شبیر موقع پر جاں بحق ہو گیا اور 40 سالہ غلام حسن ولد محمد رمضان زخمی ہو گیا۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو سٹاف نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمی شخص کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج معالجہ کیلئے انڈس ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا جبکہ نعش کو قانونی کاروائی کیلئے پولیس کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا گیا۔