17.3 C
Islamabad
بدھ, مارچ 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںدو موٹر سائیکلوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں 3 افراد شدید...

دو موٹر سائیکلوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی

- Advertisement -

سیالکوٹ۔18مارچ (اے پی پی):سیالکوٹ میں دو موٹر سائیکلوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ منگل کو ریسکیو حکام کے مطابق یہ حادثہ بھاگووال روڈ پر اس وقت پیش آیا جب دو موٹرسائیکل تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد تینوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 20سالہ سجاد، 22سالہ حامد اور 22سالہ ابو بکر شامل ہیں جنہیں ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج معالجے کے لیےسول ہسپتال منتقل کر دیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573814

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں