دو مویشی چور گرفتار، 17لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد

134
اٹک پولیس نے زمین فروخت کرنے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے والا نوسرباز ملزم گرفتار کر لیا

سرگودھا۔11مئی (اے پی پی):تھانہ پھلروان پولیس نے مویشی چوروں اور رسہ گیروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔ 2 مویشی چوروں کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیاگیا۔

مویشی چوری کے 2 مقدمات میں مطلوب 2 ملزمان پرویز اور اکرام کو گرفتار کرکے 17 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کرلیا گیا۔ برآمدہ مال مسروقہ بعد از قانونی کارروائی اصل مالک کے حوالے کر دیا گیا۔