دو نامعلوم ملزمان نے موٹرسائیکل سوار شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

143
فائرنگ

ڈیرہ اسماعیل خان۔ 22 اکتوبر (اے پی پی):ڈیرہ اسماعیل خان کء علاقے ثناءگارڈن میں موٹرسائیکل سوار شخص کو دو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا،صدر پولیس نے مقتول کے چچا زاد بھائی کی رپورٹ پر دو نامعلوم ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا ،

ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے جاں بحق شخص کی نعش کو ہسپتال منتقل کردیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر میں ثناءگارڈن کے رہائشی عبدالرحمن بیٹنی ولد سردار بیٹنی نے قتل کی دفعہ کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ میرا چچا زاد بھائی زبیر بیٹنی ولد نواز بیٹنی سکنہ جنڈولہ موٹرسائیکل پر ثناءگارڈن میں جارہا تھا کہ دو نامعلوم ملزمان نے اس پر فائرنگ کردی، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا،

ہماری کسی کےساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے، واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نعش کو ہسپتال منتقل کردیا