دو نامعلوم ڈاکو فائرنگ کے تبادلہ میں ہلاک، ڈی پی او کی اہل کاروں کو شاباش

30
Firing

رحیم یارخان ۔ 08جولائی (اے پی پی):تھانہ صدر رحیم یارخان پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے ۔ ترجمان پولیس کے مطابق پولیس پارٹی نے دوران گشت مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی ۔فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو نامعلوم ڈاکو ہلاک ہو گئے ۔

ہلاک ڈاکوؤں کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ پسٹل 30بور اور متعدد گولیاں بھی برآمد کی گئیں ہیں ، ہلاک ڈاکوؤں کی نعش ہسپتال منتقل کرکے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ڈی پی او عرفان علی سموں کی پولیس ٹیم کو کوئیک رسپانس پر شاباش دی ہے۔