دو نومبر کو نہ آسمان گرے گا نہ حکومت بلکہ پی ٹی آئی کا مورال مزید گر جائے گا، انجینئر امیر مقام

پشاور۔23اکتوبر(اے پی پی )وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ دو نومبر کو نہ آسمان گرے گااورنہ حکومت گریگی بلکہ عمران خان اورانکے حواریوں کا مورال مزید گر جائیگا۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر الپوری میں ضلعی کونسلر صابررحمان کی والدہ کی وفات پرتعزیت کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کا پلان بی اورپلان سی زائدالمیعادہوچکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ خان …

پشاور۔23اکتوبر(اے پی پی )وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ دو نومبر کو نہ آسمان گرے گااورنہ حکومت گریگی بلکہ عمران خان اورانکے حواریوں کا مورال مزید گر جائیگا۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر الپوری میں ضلعی کونسلر صابررحمان کی والدہ کی وفات پرتعزیت کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کا پلان بی اورپلان سی زائدالمیعادہوچکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ خان صاحب اپنے صاحبزادوں کو تو لندن میں رکھتے ہیںجبکہ غریب ماﺅںکے جگرگوشوںکوسڑکوںپرخوارکرتے ہیں،خان صاحب اگرواقعی قوم سے مخلص ہیںتواپنے صاحبزادوںکوبھی دھرنوںمیںشریک کریں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان اقتدارکی حوس میں خونریزی پراترآئے ہیں، صوبے کا اقتداراسکے نزیک ایک حقیرشے ہے اسلئے صوبے اورعوام کے مسائل کوحل کرنے کی بجائے وہ یہاں صرف سٹیج شوزمنعقدکررہا ہے۔

Leave a Reply