اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ دو پرائیویٹ پاکستانی کمپنیوں نے قطر سے 1.3 ملین ٹن ایل این جی کی درآمد کے حوالے سے جمعرات کو معاہدہ کیا ہے۔ وزیراعظم ہاﺅس میں معاہدہ پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد ہوئی اور اس موقع پر پاکستان کی گلوبل انرجی انفراسٹرکچر لمیٹڈ اور قطر گیس نے معاہدہ پر دستخط کئے۔ معاہدہ پر دستخط کرنے کی …
دو پرائیویٹ پاکستانی کمپنیوں نے معاہدہ پر دستخط کر دیئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ دو پرائیویٹ پاکستانی کمپنیوں نے قطر سے 1.3 ملین ٹن ایل این جی کی درآمد کے حوالے سے جمعرات کو معاہدہ کیا ہے۔ وزیراعظم ہاﺅس میں معاہدہ پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد ہوئی اور اس موقع پر پاکستان کی گلوبل انرجی انفراسٹرکچر لمیٹڈ اور قطر گیس نے معاہدہ پر دستخط کئے۔ معاہدہ پر دستخط کرنے کی تقریب میں وزیراعظم محمد نواز شریف، وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی، وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار، قطر گیس اور گلوبل انرجی انفراسٹرکچر کے سی ای اوز نے بھی شرکت کی۔ یہ منصوبہ پانچ سال قبل شروع کیا گیا تھا تاکہ ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ حکومت نجی کمپنیوں کی شراکت داری سے ملک کو توانائی کی قلت سے نکالنے کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔ توانائی کی قلت کے مسئلہ پر قابو پانے کیلئے حکومت کم، وسطی اور لمبی مدت کی حکمت عملی کے تحت اقدامات کر رہی ہے تاکہ گیس اور بجلی کی ملکی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ گیس صارفین کو گیس کی فراہمی کیلئے پہلے ایل این جی ٹرمینل نے کام شروع کر دیا ہے جبکہ مزید ٹرمینلز کی تعمیر اور فراہمی کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے گلوبل انرجی کے سی ای او فرخ قیوم سعید نے کہا کہ ان کی کمپنی ایکسن موبل، ٹوٹل، ہوگ، ایس ٹی ایف اے اور مسٹوبیشی کی شراکت داری سے منصوبہ مکمل کرے گی۔








