سکھر۔ 12 مئی (اے پی پی):ایس ایس پی سکھر نے دو گروہوں کے جھگڑے میں خاتون کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا ۔ گزشتہ روز سکھر کے تھانہ باگڑجی کی حدود میں دو گروہوں کے درمیان تصادم ہوا تھا جس میں ایک خاتون گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی تھی ۔
ایس ایس پی سکھر عابد علی بلوچ نے خاتون کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی سائیٹ کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔ایس ایس پی نے قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی اور گرفتاری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے ۔
ترجمان سکھر پولیس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کو قابو میں لے لیا ۔ ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔