دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات میں عوام کی عدالت میں روشن اور بہتر پاکستان کے ساتھ پیش ہوں گے ،ترقی کی دشمن قوتوں کو شکست دیں گے، وزیر اعظم محمد نواز شریف کی مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتوں میں گفتگو

171
APP42-18 ISLAMABAD: May 18 - Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif meeting with Ms. Shazia Mubashir (MNA, NA-129) at PM House. APP

عوام کو زندگی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں
دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات میں عوام کی عدالت میں روشن اور بہتر پاکستان کے ساتھ پیش ہوں گے ،ترقی کی دشمن قوتوں کو شکست دیں گے، وزیر اعظم محمد نواز شریف کی مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتوں میں گفتگو
اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں وہ عوام کی عدالت میں ایک روشن اور بہتر پاکستان کے ساتھ پیش ہوں گے اور ترقی کی دشمن قوتوں کو شکست دیں گے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو وزیراعظم ہاو¿س میں مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی عبداللہ شادی خیل (این اے71)، مس شازیہ مبشر (این اے 129) ، میاں عبدا لمنان (این اے 83)سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جنہوں نے ان سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت فلاح عامہ کے لئے دن رات کام کر رہی ہے، عوام کو زندگی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں، عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانے کے لئے پاکستان بھر میں پروگراموں پر تیز رفتاری سے عمل درآمد جاری ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ انشاءاللہ ملک میں امن و امان کی بحالی، توانائی کے بحران کے خاتمے ،پاک چین اقتصادی راہداری اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کواسی رفتار سے جاری رکھا جائے گا۔