دو ہزار اٹھارہ کے دوران دبئی اسلامک بینک(ڈی آئی بی) کے بعد از ٹیکس منافع میں57 فیصد کا اضافہ

132

اسلام آباد ۔ 5 فروری (اے پی پی) 2018ءکے دوران دبئی اسلامک بینک(ڈی آئی بی) کے بعد از ٹیکس منافع میں57 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ڈی بی آئی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق31 دسمبر2018ءکو ختم ہونے والے سال کے دوران بینک نے2509 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا ہے جبکہ سال2017ءکےلئے ڈی بی آئی نے1602 ملین روپے کا خالص منافع کمایا تھا۔ اس طرح سال2017ءکے مقابلہ میں سال2018ءکے دوران دبئی اسلامک بینک کے بعد از ٹیکس منافع میں907 ملین روپے یعنی57 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بینک کے بعد از ٹیکس منافع میں اضافہ کے نتیجہ میں بینک کی فی حصص آمدن بھی1.41 روپے کے مقابلہ میں2.15 روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔