دو ہزار اٹھارہ کے دوران فلپ مورس پاکستان کے بعد از ٹیکس منافع میں 184 فیصد کا اضافہ

92

اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی)سال 2018ءکے دوران فلپ مورس پاکستان کے بعد از ٹیکس منافع میں 184 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق سال 2017ءکے لئے کمپنی کو 191 ملین روپے کا خالص نفع حاصل ہوا تھا جو گزشتہ سال 2018ءکے دوران 534.15 ملین روپے تک بڑھ گیا۔ اس طرح سال 2017ءکے مقابلہ میں سال 2018ءکے دوران فلپ مورس پاکستان کے خالص منافع میں 352.15 روپے یعنی 184 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے جس سے کمپنی کی فی حصص آمدنی 1.68 روپے تک پہنچ گئی جبکہ سال 2017ءکے لئے کمپنی کو 1.89 روپے فی حصص کے خسارہ کا سامنا تھا۔