دو ہزار بائیس تک گندھارا ٹریل بدھ مت پیروکاروں کے لیے مکمل تیار ہوگی، زلفی بخاری

61

اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی و چیئرمین نیشنل ٹورازم کوآرڈی نیشن بورڈ سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ 2022تک گندھارا ٹریل بدھ مت پیروکاروں کے لیے مکمل تیار ہوگی۔ زلفی بخاری نے سری لنکا سے آئے بدھ بھکشوئوں کے وفد کے ہمراہ تخت بھائی اور جمال گڑھی کا دورہ کیا ۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ تخت بھائی اور جمال گڑھی بدھ ازم کے حوالے سے دنیا کے بہترین مقامات ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 2022تک بدھ مت مذہب کے پیروکاروں کے لیے سب سے بڑی اور اعلیٰ تعمیراتی گندھارا ٹریل بدھ مت پیروکاروں کے پاکستان دورے کے لیے تیار ہوگی ۔ انہوں نے سری لنکا سے آئے بدھ مت بھکشوئوں کے وفد سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔