دکی میں مزدوروں کے قتل کے واقعہ پر وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی شدید مذمت،دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم

184
Mir Sarfaraz Ahmad Bugti
Mir Sarfaraz Bugti

کوئٹہ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی):وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دکی میں مزدوروں کے قتل کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ،دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ ایک ایک بے گناہ کے قتل کا حساب لیں گے، یہ لہو رائیگاں نہیں جائے گا، انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے غریب مزدوروں کو نشانہ بنا کر ظلم کی انتہا کی ،دہشت گردوں کا قلع قمع کرکے دھرتی کو ان کے وجود سے پاک کریں گے ۔