لاہور۔4اپریل (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر آر پی اوز، ڈی پی اوز کی زیر نگرانی دھاتی ڈور اور پتنگ بازوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت کریک ڈائون جاری ہے،
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں پتنگ بازی ایکٹ کے تحت 20 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کئے گئے ہیں ،ملزمان کے قبضے سے1346 پتنگیں اور48 چرخیاں برآمد ہوئیں،ترجمان کے مطابق گزشتہ38 روز کے دوران صوبہ بھر میں اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت 3698 ملزمان گرفتار،3565 مقدمات درج جبکہ ملزمان کے قبضے سے225389 پتنگیں اور15874 چرخیاں برآمد کی گئیں ،
انہوں نے بتایا کہ قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے سیفٹی وائرز کی تنصیب سمیت حفاظتی اقدامات جاری رکھیں جائیں گے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ قانون کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کاروائی یقینی بناتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔