34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومزرعی خبریںدھان کی فصل ہرقسم کی زمین میں کاشت کی جاسکتی ہے،محکمہ زراعت

دھان کی فصل ہرقسم کی زمین میں کاشت کی جاسکتی ہے،محکمہ زراعت

- Advertisement -

فیصل آباد۔22جون (اے پی پی):محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے ترجمان نے کہا کہ دھان کی فصل ہرقسم کی زمین میں کاشت کی جاسکتی ہے سوائے ایسی ریتلی زمینوں کے جہاں پانی کھڑا نہ رہ سکے جبکہ ذرخیز زمینوں کے علاوہ ایسی شور زدہ کلراٹھی زمینوں میں بھی دھان کامیابی سے کاشت کیاجاسکتاہے جہاں کوئی اور فصل کامیاب نہیں ہو سکتی ۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار سفارش کردہ پھپھوندی کش زہر بحساب 2 سے اڑھائی گرام فی کلو بیج کو لگائیں اور شرح بیج مروجہ طریقہ کاشت کے حساب سے رکھیں ۔

انہوں نے کہاکہ اگر موٹی اقسام کی پنیری کدو کے طریقہ سے کاشت کرنی ہو تو 6سے7کلوگرام ، خشک طریقہ میں 8 سے 10کلوگرام ، داب کے طریقہ میں 12 سے15کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ ہائبرڈ اقسام کے کدو کے طریقہ سے شرح بیج 6کلوگرام فی ایکڑ رکھنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اگر دھان کی پنیری کمزور نظر آئے تو ایک پائو یوریا یا نصف کلو امونیم سلفیٹ فی مرلہ کے حساب سے پنیری کی منتقلی سے قبل ڈالنا بھی ضروری ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ کاشتکار صرف منظورشدہ اقسام ہی کاشت کریں تاکہ دھان کی فصل کو بکائنی اور پتوں کے بھورے دھبوں جیسی بیماریوں سے بچانے کے ساتھ ساتھ صحت مند فصل حاصل کی جاسکے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=370610

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں