32.7 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومزرعی خبریںدھان کی پنیری کی کاشت اور اور اس کی کھیتوں میں منتقلی...

دھان کی پنیری کی کاشت اور اور اس کی کھیتوں میں منتقلی کے شیڈول کا اعلان

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 06 مئی (اے پی پی):محکمہ زراعت نے دھان کی پنیری کی کاشت اور اور اس کی کھیتوں میں منتقلی کے شیڈول کا اعلان کردیاہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد عدیل احمد نے بتایا کہ اری 6، کے ایس 282، کے ایس کے 133، نیاب اری 9،نیاب2013،کے ایس کے 434،نبجی 5، نیاب ایس ٹی 9،نیاب آر سی 195 اور کے ایس کے 706 کی پنیری 20 مئی سے 7 جون تک کاشت اور20 جون سے 7 جولائی تک کھیتوں میں منتقل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کاشتکار نبجی جی ایس آر6، نبجی جی ایس آر7،نبجی جی ایس آر8 اور ایس کے سی بی 370-5-32 کی پنیری 10 جون سے 25 جون تک کاشت اور 10 جولائی سے 25 جولائی تک منتقل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دھان خریف کی نہایت اہم فصل ہے جو چاول کی ملکی و مقامی ضروریات پورا کرنے سمیت زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں دھان کے روایتی علاقوں میں پیدا ہونیوالا چاول دنیا بھر میں پسند کیا جا تا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593221

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں