25.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومزرعی خبریںدھان کے تیلے کا حملہ عام طور پر کھیت میں ٹکڑیوں کی...

دھان کے تیلے کا حملہ عام طور پر کھیت میں ٹکڑیوں کی شکل میں شروع ہوتا ہے، محکمہ زراعت سمبڑیال

- Advertisement -

سمبڑیال۔ 04 اکتوبر (اے پی پی):فیلڈ انویسٹی گیٹر محکمہ زراعت سمبڑیال لیاقت علی نے کہا ہے کہ دھان کا تیلہ ایک خطرناک بیماری ہے، تیلہ پودے پر حملہ آور ہونے کے بعد منجر کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیلڈ میں کسانوں کے ایک اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تیلا دھان کا انتہائی خطرناک رس چوسنے والا کیڑا ہے ، یہ پودے کے نچلے حصہ یعنی تنے سے رس چوستا ہے۔

انہوں نے کسانوں کو بتایا کہ اس تیلہ سےجب نیچے سے فصل سوکھ جائے تب اوپر پتوں اور منجروں پر حملہ آور ہوتا ہے، اس کا حملہ عام طور پر کھیت میں ٹکڑیوں کی شکل میں شروع ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تیلہ بالغ اور بچے پودوں کے پتوں ور تنوں کا رس چوستا ہے، متاثرہ پتے پیلے اور پھر بھورے ہوجاتے ہیں، شدید حملہ کی صورت میں پودے سوکھ کر سیاہ رنگ کے ہوجاتے ہیں اور جھلسے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ حملہ کی اس صورت میں اس بیماری کوہاپر برن یا تیلے کا جھلسائو کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آجکل بہت سے کھیتوں میں یہ بیماری نظر آرہی ہے لہٰذا کاشتکار اپنے کھیتوں کا مشاہدہ کرتے رہیں اور حملہ نظر آنے کی صورت میں فوری طور پر اس بیماری کی دی گئی زہروں میں سے کسی ایک کا اسپرے کریں تاکہ فصل کو نقصان سے بچایا جاسکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=508269

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں