26 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومزرعی خبریںدھان کے پودوں میں غلافی جھلساؤ کا حملہ مشاہدہ میں آیا ہے،...

دھان کے پودوں میں غلافی جھلساؤ کا حملہ مشاہدہ میں آیا ہے، شعیب رسول

- Advertisement -

سیالکوٹ۔ 18 ستمبر (اے پی پی):زراعت آفیسر (پلانٹ پروٹیکشن ) پسرور شعیب رسول نے کہا ہے کہ تحصیل پسرور کے علاقوں تلونڈی، نیا سوہاوا اور کلاسوالہ میں دھان کے پودوں کا غلافی جھلساؤ کا حملہ مشاہدے میں آیا ہے۔اے پی پی سےگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان بیماریوں کا حملہ ان فصلوں میں آیا ہے جن کی عمر پچاس دن سے زیادہ ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھان کے پودوں کا غلافی جھلساؤ میں پودے کے باہر والا غلاف پہلے سانپ کے جسم کی طرح دھبے دار ہوتا ہے پھر آہستہ آہستہ پورا پودا ماسواے چند نالیوں کے پرالی بن جاتا ہے۔

یہ بیماری ایک پھپھوندی سے پھیلتی ہے اور اس وقت ایسے کھیت جن کی فصل کی عمر پچاس دن سے اوپر ہے ان میں یہ بیماری موجود ہے، ان میں کسان باسمتی یا 1509 اور ہائبرڈ ورائٹی سر فہرست ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بیماری پر کنٹرول کے لیے کوئی بھی اچھا سا فنجی سائیڈ استعمال کریں جن میں ایزوکسی سٹرابن، ڈائی فیناکوناذول، پروپیکونازول اورایپوکسی کونازول شامل ہیں ۔اس سلسلہ میں کاشتکار کسی بھی رہنمائی کے لیے محکمہ زراعت (توسیع و پلانٹ پروٹیکشن )کے دفاتر میں رابطہ کر سکتے ہیں۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=503964

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں