32.7 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومزرعی خبریںدھان کے کاشتکار محکمہ کے بتائے ہوئے طریقہ سے دھان کی پنیری...

دھان کے کاشتکار محکمہ کے بتائے ہوئے طریقہ سے دھان کی پنیری کاشت کریں، محکمہ زراعت سمبڑیال

- Advertisement -

سمبڑیال۔ 06 مئی (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایڈیشنل چارج)محکمہ زراعت(توسیع) سمبڑیال محمد ذیشان گورائیہ نے کہا ہے کہ دھان کے کاشتکار محکمہ کے بتائے ہوئے طریقہ سے دھان کی پنیری کاشت کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج منگل کو اپنے دفتر میں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دھان کی پنیری محکمہ زراعت کے بتائے ہوئے طریقہ سے کاشت کریں ، اگر دھان کی پنیری صحت مند ہوگی تو فصل اچھی پیداوار دے گی اور کسان کو منافع زیادہ حاصل ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ دھان کی پنیری مشینی طریقے سے کاشت کرنے کیلئے مشین کے ذریعے ٹرے میں ایک جیسی اور ہموار مٹی کی تہہ بچھائی جاتی ہے، بچھائی گئی مٹی پر پانی کا یکساں سپرے کیا جاتا ہے تاکہ نمی مناسب ہو، چاول کے بیچ کو یکساں طریقے سے ٹرے میں ڈالا جاتا ہے، ہر ٹرے میں بیچ ڈالنے کی مقدار 50 گرام سے 350 گرام کے درمیان ہوسکتی ہے اور بیچوں کو ہلکی تہہ سے ڈھانپ دیا جاتا ہے تاکہ اگاؤ مناسب ہو۔انہوں نے کدو کے ذریعے کاشت کرنے کیلئے بتایا کہ کھیت میں پنیری کاشت کرنے سے پہلے ایک تا دو مرتبہ خشک ہل چلا کر پانی سے بھر دیں، کھڑے پانی میں دوہرا ہل چلائیں اور سہاگہ دیں اور کھیت کو دس دس مرلے کے چھوٹے کیاروں میں تقسیم کرکے انگوری مارا بیج شام کو چھٹہ کریں۔

- Advertisement -

انہوں نے خشک طریقہ کاشت بتاتے ہوئے کہا کہ زمین کو پانی دے کر وتر حالت میں لائیں اور پھر دوہرا ہل اور سہاگہ چلائیں،تیار کھیت میں خشک بیج کا چھٹہ دے کر اس پر گلی سڑی گوبر کی کھاد ،توڑی ،پھک یا پرالی کی ایک انچ موٹی تہہ بکھیر کر ہلکا پانی دیں۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی معلومات کیلئے محکمہ زراعت کے نمائندوں سے رابطہ کریں یا پھر محکمہ زراعت کے0800-17000 نمبر پر رابطہ کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593158

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں