35.6 C
Islamabad
بدھ, اپریل 16, 2025
ہومزرعی خبریںدھان کے کاشتکار منظور شدہ اقسام کے بیج کی کاشت کریںم محکمہ...

دھان کے کاشتکار منظور شدہ اقسام کے بیج کی کاشت کریںم محکمہ زراعت سمبڑیال

- Advertisement -

سیالکوٹ۔14اپریل (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ دھان کے کاشتکار منظور شدہ اقسام کے بیج کی کاشت کریں ، کاشتکار نہ صرف معیاری اور منظور شدہ بیج کا استعمال یقینی بنائیں بلکہ ممنوعہ اقسام کی کاشت سے اجتناب بھی کیاجائے تاکہ بعد ازاں انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔فیلڈ انویسٹی گیٹر آفیسر محکمہ زراعت سمبڑیال لیاقت علی نے کاشتکاروں کے اہم پیغام میں کہا کہ اری 6، کے ایس 282، کے ایس کے 133، نیاب اری 9، سپر باسمتی، باسمتی 198، باسمتی 370، باسمتی 385، باسمتی پاک، باسمتی 2000، باسمتی 515، شاہین باسمتی ،وائٹل سپر باسمٹی ،پی کے 1121ایرومیٹک ،سونا سوپر باسمتی ،سپر گولڈ،چناب باسمتی اور پنجاب باسمتی وغیرہ کے منظور شدہ بیج کے اقسام کی کاشت یقینی بنائی جائے ۔

انہوں نے کہا یہ بیج متعلقہ ڈیلرز، سیڈ سٹورز اور پیسٹی سائیڈز شاپس پر دستیاب ہے جبکہ یہ بیج سیڈکارپوریشن کے دفاتر سے بھی حاصل کیاجاسکتاہے۔انہوں نے بتایاکہ دھان کی بھر پور پیداوار حاصل کرنے کیلئے پنیری کی کاشت 20مئی سے شروع کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار زرعی ماہرین یا محکمہ زراعت توسیع کے فیلڈسٹاف کی مشاورت سے پھپھوند کش زہروں کا انتخاب کریں اور بیج کو زہر آلودکرکے کاشت کیاجائے تاکہ اسے مختلف بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں سے بچانا ممکن ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ پنیری کی کاشت کیلئے صاف ستھرا اور صحتمند بیج استعمال کیاجائے اور بیج سے پھیلنے والی بیماریوں کے تدارک کیلئے بیج کو مناسب پھپھوندکش زہر ضرور لگائیں۔ دھان کی ایک ایکڑ پنیری کو اگانے کیلئے موٹی اقسام کا شرح بیج تر یا کدو کے طریقہ میں 6 سے 7کلوگرام، خشک طریقہ میں 8سے10 کلوگرام اور راب کے طریقہ میں 12سے15 کلوگرام بیج استعمال کیاجائے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ کاشتکاردھان کی پنیری کی کاشت 20 مئی سے پہلے شروع نہ کریں کیونکہ دھان کے تنے کی سنڈیاں موسم سرما کو مڈھوں میں سرمائی نیند سو کر گزارتی ہیں جبکہ اپریل اور شروع مئی میں کاشتہ دھان کی پنیری پر منتقل ہو کر اپنی نسل میں اضافہ کرتی ہیں اور بعد ازاں دھان کی فصل پر حملہ آور ہو کر نقصان کا باعث بنتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پہلے کھیت میں ایک سے دو مرتبہ خشک ہل چلائیں اور پنیری بونے سے تین دن پہلے کھیت کو پانی سے بھر دیں پھر کھڑے پانی میں دوہرا ہل چلائیں اور سہاگہ دیں۔ کھیت کو دس، دس مرلہ کے پلاٹوں میں تقسیم کر کے انگوری مارے ہوئے بیج کا چھٹہ دیں تاہم چھٹہ دیتے وقت کھیت میں ایک تا ڈیڑھ انچ پانی کھڑا ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ اس طریقہ کاشت سے پنیری 25 سے 30 دن میں تیار ہو جاتی ہے لہٰذاخشک طریقہ کاشت میں زمین کو پانی دے کر وتر حالت میں لائیں اور پھر دوہرا ہل اور سہاگہ دے کر کھیت کو کھلا چھوڑ دیں۔انہوں نے کہاکہ کاشت سے پہلے دوہرا ہل چلا کر سہاگہ دیں اور تیار شدہ کھیت میں خشک بیج کا چھٹہ دیں پھر اس پر روڑی، توڑی، پھک یا پرالی کی ایک انچ موٹی تہہ بکھیر دیں اس کے بعد پانی لگائیں اس طریقہ سے پنیری 35 تا 40 دن میں تیار ہو جاتی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581613

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں