دھرنوں کی سیاست کرنے والوں کو نہ ہی پہلے کامیابی حاصل ہوئی اور نہ ہی آئندہ اس سے کوئی مقاصد حاصل ہونگے، وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد ۔ 16 جون(اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمینٹ ڈویژن(کیڈ) ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ دھرنوں کی سیاست کرنے والوں کو نہ ہی پہلے کامیابی حاصل ہوئی اور نہ ہی آئندہ دھرنا دینے سے کوئی مقاصد حاصل ہونے والے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے عید کے بعد ایک مرتبہ پھر حکومت مخالف تحریک چلانے کے اعلان پر بات چیت …

اسلام آباد ۔ 16 جون(اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمینٹ ڈویژن(کیڈ) ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ دھرنوں کی سیاست کرنے والوں کو نہ ہی پہلے کامیابی حاصل ہوئی اور نہ ہی آئندہ دھرنا دینے سے کوئی مقاصد حاصل ہونے والے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے عید کے بعد ایک مرتبہ پھر حکومت مخالف تحریک چلانے کے اعلان پر بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اس سے پہلے بھی دھرنوں اور احتجاج سے ملک و قوم کا نقصان ہوا ہے۔دھرنا دینے والوں کو ملک اور قوم کا وقت برباد نہیں کرنا چاہیے بلکہ تحریک انصاف دھرنوں اور احتجاج کے بجائے وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبہ جات اور سکیموں سے سبق حاصل کرے اور خیبرپختونخوا کے عوام کی خدمت کرے۔

Leave a Reply