دھرنے کرانے والوں نے پاکستان کا مثبت تشخص مسخ کیا، مشاہد اللہ خان

80
APP51-03 ISLAMABAD: December 03 – Federal Minister for Climate Change Mushahid Ullah Khan addressing during book launching ceremony of book “Zinda Tareekh” written by Makhdoom Javed Hashmi. APP photo by Irshad Sheikh

اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ دھرنے کرانے والوں نے پاکستان کا مثبت تشخص مسخ کیا، پاکستان میں سیاستدانوں نے زیادہ قربانیاں دی ہیں، سیاستدانوں کو لوڈ شیڈنگ کے خاتمے، ملک میں بھاری سرمایہ کاری، پاک چین اقتصادی راہداری اور دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کی سزا دی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں مخدوم جاوید ہاشمی کی نئی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔