وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

117
APP42-28 ISLAMABAD: October 28 - Minister of State for CADD, Dr. Tariq Fazal Chaudhry meeting with a delegation of students of Islamabad Schools and Colleges, requests the Minister not to close Educational Institutions in the wake of coming Dharna. APP

اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ دھرنے کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت کا کوئی تعلیمی ادارہ بند نہیں ہو گا، طلباءمستقبل کے معمار ہیں، ان کی تعلیم کی ذمہ داری حکومت کی ہے۔ وہ جمعہ کو وفاقی دارالحکومت کے مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے طلباءکے ایک وفد سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں ملک بھر سے آئے ہوئے چار لاکھ کے قریب طلباءتعلیم حاصل کر رہے ہیں، ان کی تعلیم کی ذمہ داری حکومت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلباءہمارے مستقبل کے معمار ہیں۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے اور دھرنے کی وجہ سے کوئی تعلیمی ادارہ بند نہیں ہو گا۔ انہوں نے اس موقع پر نجی تعلیمی اداروں سے بھی کہا کہ وہ بھی اپنے تعلیمی ادارے کھلے رکھیں، اسلام آباد کے شہریوں کو معمولات زندگی جاری رکھنے کیلئے ہر قسم کا تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔