راولپنڈی۔ 18 فروری (اے پی پی):دھمیال کے علاقہ میں ڈکیتی معہ قتل کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے جانے والی پولیس ریڈنگ پارٹی پر ڈاکؤوں کی فائرنگ سے کانسٹیبل انعام علی زخمی ہو گئے،جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ سرچنگ کے دوران ڈاکوؤں نے دوبارہ فائرنگ کی اور فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا،
راولپنڈی پولیس جرائم کی روک تھام اور شہریوں کی حفاظت کے دوران کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔پولیس کے مطابق دھمیال کے علاقہ میں ڈکیتی معہ قتل کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے جانے والی پولیس ریڈنگ پارٹی پر ڈاکؤوں نے فائرنگ کر دی،فائرنگ سے کانسٹیبل انعام علی زخمی ہو گئے،جنہیں ہسپتال منتقل کیاگیا، کانسٹیبل کو زخمی کر کے ڈاکو موقعہ سے فرار ہو گئے تھےجنکی گرفتاری کے لیے سرچنگ کا عمل جاری تھا کہ ڈاکوؤں نے دوبارہ پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی،فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا،ہلاک ڈاکو کی شناخت حماد کے نام سے ہوئی،واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقعہ پر پہنچ گئے،
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے سرچنگ جاری ہے،جلدگرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائیگا، ملزمان کی فائرنگ سے کانسٹیبل کےزخمی ہونے کے باوجود بہادری سے مقابلہ کرنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی صدر، اے ایس پی صدر، ایس ایچ او دھمیال اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی پولیس جرائم کی روک تھام اور شہریوں کی حفاظت کے دوران کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔