دھند اور سموگ کے باعث موٹر وے مختلف مقامات پر بند

148
دھند اور سموگ کے باعث موٹر وے مختلف مقامات پر بند

سرگودھا۔ 06 جنوری (اے پی پی):دھند اور سموگ کے باعث موٹر ویز مختلف مقامات پر بند کردی گئی ہیں۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند اور سموگ ہے، لاہور اور اسلام آباد براستہ کوٹ مومن سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پیر کو ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہونے کے باعث موٹر ویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ کوٹ مومن ۔اسلام آباد موٹروے کو بھی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب سرگودھا ریجن سمیت پنجاب میں زہریلے دھویں کے گہرے سائے ہیں، بدترین فضائی آلودگی کا سلسلہ جاری ہے۔

ادھر سرگودھا میں ایئر کوالٹی انڈیکس 402 رپورٹ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو تین روز میں سرگودھا ریجن اور سرگودھا میں بارش کا امکان ہے۔ 15 جنوری کو بھکر، لیہ اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔