دھند میں کمی کے بعد علی الصبح بند کئے گئے موٹر وے کے حصوں کو کھول دیا

170

اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے شدید دھند کی وجہ سے علی الصبح بند کئے گئے موٹروے ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے شیخوپورہ تک تک کے حصہ کو اب ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا ہے۔ ترجمان موٹر وے پولیس کی طرف سے دھند کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹر وے کے مذکورہ حصہ پر حد نگاہ صفر ہونے کے باعث علی الصبح ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا تھا تاہم اب دھند کی شدت میں کمی آنے کے بعد اسے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ۔ ترجمان موٹروے پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے ، تاہم اگر سفر کرنا ناگزیر ہو تو فوگ لائٹس آن رکھتے ہوئےگاڑی کی رفتار کم اوراگلی گاڑی سے مناسب درمیانی فاصلہ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ سفر شروع کرنے سے پہلے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کی سمارٹ فون ایپلی کیشن ہمسفر، ایف ایم ریڈیو 95 یا ہیلپ لائن130 پر رابطہ کرلیں تاکہ دوران سفر کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔