اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی): لاہور، فیصل آباد،سیالکوٹ،پشاور اورملتان پرشدید دھند کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر ہوا تاہم حد نگاہ میں بہتری رہی۔ ترجمان ایوی ایشن کی طرف سے ہوائی اڈوں پر دھند کی تازہ صورتحال سے متعلق رپورٹ کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پردھندلے موسمی حالات اور حد نگاہ 200 میٹر اور بہتری کا رحجان رہا تاہم لاہور ۔ ابوظہبی،لاہور۔جدہ اور سعودی ایئر لائن کی لاہور ۔جدہ پرواز تاخیرکا شکار رہی ۔اسی طرح لاہور۔کوئٹہ پرواز،جدہ ۔ لاہور پرواز کو اسلام آبادکی طرف موڑ دیا گیا۔
ملتان میں شدید دھند اور حد نگاہ50میٹر جبکہ رات ساڑھے 11 بجے تک ناقص حد نگاہ کی وارننگ جاری کی گئی۔فیصل آبادمیں دھندکے موسم میں حد نگاہ200میٹررہی جس میں بہتری کا رجحان دیکھا گیا۔دمام سے لاہور،دبئی سے فیصل آباد،مدینہ سے لاہور براستہ کراچی، لاہور میں حد نگاہ کم ہونے کے باعث پروازوں کا رخ اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا۔
اسی طرح دمام سے سیالکوٹ کی فلائٹ کا رخ بھی سیالکوٹ میں حد نگاہ خراب ہونے کے باعث اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا۔پشاور ایئرپورٹ پر حد نگاہ 3600میٹر تک جبکہ دن 12 بجے تک خراب حد نگاہ کی وارننگ جاری کی گئی جبکہ وہاں حد نگاہ 1800 میٹر تک گر سکتی ہے۔ ایئر پورٹ کے لیے روانگی سے پہلے کسی بھی اپ ڈیٹ کے لیے اپنی ایئر لائن سے رابطہ کریں۔ آپ www.caapakistan.com.pk پر جا سکتے ہیں یا کسی بھی فلائٹ سے متعلق پوچھ گچھ کے لیے ان نمبرز پر کال کر سکتے ہیں۔