دھند کے باعث موٹروے ایم فور گوجرہ سے عبدالحکیم اور موٹروے ایم فائیو ملتان سے ٹرنڈہ محمد پناہ تک دھند کی وجہ سے بندرہیں، ترجمان

96
Motorway
Motorwy

لاہور۔12نومبر (اے پی پی):ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق اتوار کی صبح موٹروے ایم فور گوجرہ سے عبدالحکیم ،موٹروے سب سیکٹر ایم فور عبدالحکیم سے شیر شاہ ملتان اور موٹروے ایم فائیو ملتان سے ٹرنڈہ محمد پناہ تک دھند کی وجہ سے بند رہیں جو حد ِنگاہ میں بہتری آنے کے بعد ٹریفک کیلئے کھول دی گئیں،

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ موٹرویز عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کویقینی بنانے کے لیے بند کی گئیں، روڈ یوزرز گاڑیوں کے آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور تیز رفتاری سے پرہیز کرتے ہوئے اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں ۔