- Advertisement -
سرگودھا ۔ 17 اپریل (اے پی پی):سرگودھا میں دھی رانی پروگرام کے تحت فیز ٹو میں ضلع سرگودہا کے مستحق 66 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب آج 18 اپریل 2025ء بروز جمعتہ المبارک کو مقامی میرج ہال میں منعقد ہوگی ۔
اس تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت ہوں گے ۔ اس کے علاوہ تقریب میں کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان، ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال شاکرہ نورین ، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن حافظ عمر فاروق کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کریں گے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583605
- Advertisement -