28.2 C
Islamabad
بدھ, اپریل 16, 2025
ہومعلاقائی خبریںدھی رانی پروگرام کے تحت ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں دوسرے فیز...

دھی رانی پروگرام کے تحت ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں دوسرے فیز کے تحت 277 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کرا دی گئیں

- Advertisement -

ڈیرہ غازی خان ۔ 14 اپریل (اے پی پی):کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے چار اضلاع میں دوسرے فیز کے تحت 277 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کرا دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز راجن پور میں 75 ،12 اپریل کو ضلع ڈیرہ غازی خان کے 71، ضلع مظفرگڑھ اور ضلع کوٹ ادو کے 131 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کرائی گئی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر اجتماعی شادیوں کے لئے آن لائن رجسٹریشن اور دیگر مراحل کو شفاف بنایا گیا ہے ،پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواستوں کے بعد فزیکل ویری فکیشن کرائی گئی اور مستحق جوڑوں کو دھی رانی پروگرام کے تحت شامل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سوشل ویلفیئر کی زیر نگرانی دیگر محکموں نے بھی بطور ٹیم ورک کام کیا اور حکومت پنجاب کے تاریخی دھی رانی پروگرام کو عوامی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581736

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں