اسلام آباد ۔ 03نومبر(اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دہائیوں سے قوم پر مسلط رہنے والوں کو اپنی تیسری نسل کا سیاسی مستقبل تاریک نظر آ رہا ہے،آج جب اپوزیشن کی سیاسی جماعتیں سب اکٹھی حکومت سے باہر ہوئی ہیں تو سب یکجا ہو کر منتخب حکومت کے خلاف سازش کر رہی ہیں، 22 کروڑ مظلوم عوام نے …
دہائیوں سے قوم پر مسلط رہنے والوں کو اپنی تیسری نسل کا سیاسی مستقبل تاریک نظر آ رہا ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد ۔ 03نومبر(اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دہائیوں سے قوم پر مسلط رہنے والوں کو اپنی تیسری نسل کا سیاسی مستقبل تاریک نظر آ رہا ہے،آج جب اپوزیشن کی سیاسی جماعتیں سب اکٹھی حکومت سے باہر ہوئی ہیں تو سب یکجا ہو کر منتخب حکومت کے خلاف سازش کر رہی ہیں، 22 کروڑ مظلوم عوام نے اپنی مرضی کا حکمران اپنے اندر سے چنا تو مولانا مافیا کے ساتھ مل کر 31 سال سے ناجائز حکمرانوں کا کھایا ہوا نمک حلال کرنے میں پیش پیش ہیں۔اتوار کو اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی نے کہا کہ غریب عوام کے لیے نہیں بلکہ فضل الرحمان کا حکومت سے جھگڑا اسد محمود، زرداری کا جھگڑا بلاول ، نواز کا جھگڑا مریم ، شہباز شریف کا جھگڑا حمزہ شہباز اور اسفند یار ولی کا جھگڑا ایمل ولی کیلئے ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ جنگ عمران خان کی ذات کی جنگ نہیں ہے بلکہ یہ پاکستان پر گزشتہ 35 سالوں سے مسلسل حکومت کرنے والے مافیا اور 22کروڑ عوام کی جنگ ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ آج جب یہ اکٹھے حکومت سے باہر ہوئے ہیں تو سب یکجا ہو کر منتخب حکومت کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ22کروڑ مظلوم عوام نے اپنی مرضی کا حکمران اپنے اندر سے چنا تو مولانا مافیا کے ساتھ مل کر 31 سال سے ناجائز حکمرانوں کا کھایا ہوا نمک حلال کرنے میں پیش پیش ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ مولاناصاحب! ملک کو انارکی سے دوچار کرنے کے مذموم عزائم میں آپ اور آپ کے ہمنوا ناکام و نامراد ہوں گے۔









