کوئٹہ۔ 14 مئی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما وسینیٹر شیخ بلال احمدخان مندوخیل نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میر حاجی علی مدد جتک کی ریلی پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے ،دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور ہم مل کر ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائیں گے ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ امن کے دشمن کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،بلوچستان کو بدامنی کی طرف دھکیلنے کی ہر سازش ناکام ہوگی اور اس سلسلے میں نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل اشد ضروری ہے۔انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597113