27.1 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومقومی خبریںدہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی انتہائی قابل مذمت ہے،محسن نقوی

دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی انتہائی قابل مذمت ہے،محسن نقوی

- Advertisement -

اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مچھ میں دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے 7 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی انتہائی قابل مذمت ہے۔

منگل کو اپنے بیان میں محسن نقوی نے شہید جوانوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے۔ شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی،

- Advertisement -

ہم صوبیدار عمر فاروق، نائیک آصف خان، نائیک مشکور علی، سپاہی طارق نواز، سپاہی واجد احمد فیض،سپاہی محمد عاصم اور سپاہی محمد کاشف کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ شہداء قوم کے ہیرو ہیں، انہوں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593490

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں