14.6 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 14, 2025
ہومتازہ تریندہشتگردوں کے ملک میں بد امنی پھیلانے کے ناپاک عزائم کو یونہی...

دہشتگردوں کے ملک میں بد امنی پھیلانے کے ناپاک عزائم کو یونہی ناکام بناتے رہیں گے، وزیراعظم محمد شہباز شریف

- Advertisement -

اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنڈولہ ٹانک میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے ملک میں بد امنی پھیلانے کے ناپاک عزائم کو یونہی ناکام بناتے رہیں گے۔

جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے حملے کی ناکام کوشش میں ملوث خودکش بمبار سمیت 10 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردوں کے ملک میں بد امنی پھیلانے کے ناپاک عزائم کو یونہی ناکام بناتے رہیں گے،دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اسکے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم میں پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572255

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں