18.8 C
Islamabad
پیر, مارچ 17, 2025
ہومضلعی خبریںدہشتگردی کا موثر مقابلہ کرنے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا،وزیر...

دہشتگردی کا موثر مقابلہ کرنے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا،وزیر اطلاعات پنجاب

- Advertisement -

لاہور۔17مارچ (اے پی پی):وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخار ی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا موثر مقابلہ کرنے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا،جہاں پی ٹی آئی کا فسادی ٹولہ موجود ہو وہاں قومی اتحاد مشکل ہو جاتا ہے،پاکستان کو نئی دہشت گردی کی لہر نے اپنی لپیٹ میں لیا ہے، نوشکی ،پشاور اور جعفر ایکسپریس واقعات کی مذمت کرتی ہوں، شہدا سکیورٹی ادارے و پاک فوج کے جوان روزانہ قربانیوں دے کر ملک میں دہشتگردوں کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز یہاں ڈی جی پی آر میں ایک پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔عظمی بخاری نے کہا کہ سکیورٹی اداروں نے جس طرح چند گھنٹوں میں جعفر ایکسپریس میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرکے یرغمالیوں کو بازیاب کرایا وہ قابل تعریف ہے ، ہمارے اندر ایسی مخلوق و جماعت پیدا ہو چکی ہے جنہوں نے ہمیشہ اداروں کے خلاف زہریلی مہم جاری رکھی جس سے دشمن فورسز فائدہ اٹھاتی ہیں،جعفر ایکسپریس واقعہ میں بھی بھارتی میڈیا کو الہام ہوگیا تھا،بھارت نے جھوٹے اور من گھڑت تجزیے اور اے آئی فوٹیجز دکھا کر خدانخواستہ پاکستان کو ناکام ریاست کے طور پر رپورٹ کیا، عظمی بخاری نے کہا کہ وہ سکیورٹی ادارے اور پاک فوج کے جوانوں نے ملک پر آنچ نہ آنے دی، انہی کی وجہ سے ہم چین کی نیند سو رہے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اس سانحے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ تھا جبکہ ایک جماعت بھی منفی پراپیگنڈا کر رہی تھی،تحریک فساد کا چہرہ نظر نہیں آرہا ہے اور ان کی اس طرح کی تو حب الوطنی پر افسوس ہے، پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری کہتے ہیں لاکھوں اکائونٹ کو کیسے روکیں۔ عظمی بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی دہشت گردوں کا گروہ ہے، کیا جعفر ایکسپریس میں کوئی پاکستانی خوش ہوسکتا تھا وہ جشن مناکر بھارتی زبان بول سکتاتھا؟ کے پی کے چھ اضلاع میں کرفیو نافذ کرنے کی اطلاعات ہیں، گنڈا پور نے افغان پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کہ ان لوگوں کو شہریت دے کر باہر نہ نکالیں، افغان شہری بنوں حملہ میں پکڑا گیا اور اس کی شناخت ہوئی ہے، جعفر ایکسپریس حملہ میں افغانستان میں ٹیلی فون کرکے محرومیاں پوچھ رہے تھے، کیا اب بھی ایک وزیر اعلی کو اپنے شہریوں ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بجائے افغانیوں کے جانے کی تکلیف ہے،گنڈاپور صاحب کو اپنے صوبے کی پرواہ نہیں ہے،انہیں کہا ہے کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنا آپ کی ذمے داری ہے۔

عظمی بخاری نے کہا کہ مریم نواز کی ترجیح میں پنجاب کی عوام ہیں، ماڈل بازار بنائے گئے ہیں چینی کا مسئلہ آیا تھا اس کو بھی مناسب طریقے سے ہینڈل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایک جماعت ایسی کھڑی ہوچکی ہے جو پاک فوج کے خلاف زہریلی کمپین شروع کردیتی ،جعفر ایکسپریس واقعے پر منفی پراپیگنڈہ کرنےوالا ملزم بنی گالہ سے گرفتار ہوا۔انیوں نے کہا کہ پوری قوم کو دہشت گردی کی اس لہر کے خلاف لڑنا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو نیشنل ایکشن پلان کی طرف جانا ہوگا۔ بعدازیں معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سلمی بٹ نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبہ کو عوام کے ریلیف فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے آلو پیاز ٹماٹر کی قیمتوں کو مانیٹر کیا ہے جو 15 سال کی تاریخ میں کم ترین قیمتوں پر فروخت ہو رہا ہے،رمضان پیکج میں تیس ارب روپے سے 30 ہزار لوگوں کو دس ہزار روپے فی خاندان دیئے جا چکے ہیں جبکہ چار لاکھ ساٹھ ہزار لوگوں کو15 اپریل تک کیش مل جائیگا۔

سلمی بٹ نے کہا کہ ایجنٹس نے دو سے5سو روپے سے کٹوتی کی 237مقدمات کا اندراج ،64 برانچ سیل کئے گئے اور کرپٹ لوگوں کو نکالا گیا۔ہربنس پورہ تھانہ میں پیسے لے کر بھاگنے والوں کے پاس بانوے چیکس پکڑے جن میں سے سترہ چیکس کیش ہوئے تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573422

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں