دہشتگردی کا یہ گھناؤنا عمل ناقابل قبول ہے، گورنر بلوچستان کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے المناک دھماکے کی مذمت

116

کوئٹہ۔ 09 نومبر (اے پی پی):گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے المناک دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں قیمتی جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے اس عمل کو ناقابل قبول قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ کوئٹہ جیسے پرامن شہر میں اسکی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

گورنر جعفر خان مندوخیل نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ ملوث عناصر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے، مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ گورنر بلوچستان نے اپنے بیان میں سوگوار خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیا اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی۔