اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی و عوامی امور انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی لہر نے دوبارہ سر اٹھا یا ہے دہشت گردی کسی ایک علاقے کا مسئلہ نہیں۔میڈیاسےگفتگوکرتےہوئے انہوں نے کہا کہ اس موقع پرپوری قوم کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔بعض لوگ دہشت گردی پر بھی سیاست کر رہے ہیں۔ہمیں اپنے ہی اہم قومی اداروں کو تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چائیے۔
دہشت گردی میں اضافہ عمران خان کے دور میں ہوا۔سوات میں دہشت گردی پی ٹی آئی دور میں ہوئی۔ عمران نیازی نے ملکی معیشت کو بھی نقصان پہنچایا ہے ۔پشاور واقعے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف فوری پشاور آئے۔کل پھر وزیراعظم پشاور ا رہے ہیں ۔ہمیں ملکر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہو گا۔دہشتگردی ہم سب کا مسلہ ہے۔